ہم جنس افراد کی مذمت میں بہت سے پاکستانی چند ٹرک ڈرایئووں اور پٹھان قوم کے متعلق قصوں کو بنیاد بنا کر یہ ثابت کرنے کی کوش کرتے ہیں کہ یہ افراد جو کہ بچوں پر جنسی تشدد جیسے شنیع فعل کے مرتکب ہوتے ہیں اصل میں ہم جنس افراد ہوتے ہیں ـ۱ حالانکہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں پر جنسی تشدد عام طور پر مخالف جنس افراد کرتے ہیں جن کو ہم “پیڈو فائلز” کہتے ہیں ـ قابلِِ غور بات یہ بھی ہے کہ عام طور پر بچوں پر جنسی تشدد وہ انسان کرتا ہے جسے وہ جانتے ہیں جو کہ شاید کوئی انکل یا قریبی دوست احباب میں سے ہو سکتا ہےـ تحقیق سے یہ بات ب ھی سامنے آئی ہے کہ ہم جنس افراد کا بچوں پر جنسی تشدد کرنے کا تناسب انہائی کم ۲ہےـ مزید برآں، بچیاں بچوں کی نسبت 7 گنا زیادہ تشدد کا شکار ہوتی ہیں ـ