او پاکستان کا قیام ۲۰۰۹ء میں لاہور کے چند باعمل اور پرعزم ایکٹیوسٹز کے زیرِ نگرانی عمل میں آیا ـ اس کے قیام کا بنیادی مقصد اس حقیقت کو منظرِ عام پر لانا تھا کہ پاکستان میں متعدد جنسی اقلیتیں موجود ہیں جو کہ ناگزیر حالات کی بنا پر بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں ـ اس تنظیم کی وساطت سے یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ بالعموم عام عوام اور بالخصوص معاشرے میں موجود جنسی اقلیتوں کو ان کے حقوق سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے تاکہ وہ کسی بھی تعصب اور خوف کے بغیر اپنی زندگیاں گزار سکیں ـ