O Collective | او کلیکٹو
O Collective | او کلیکٹو

ہم جنسیت ہے کیا؟

شاید یہی وہ سب سے پہلا سوال ہے جو کہ اپنے جنسی میلان کے حوالے سے کسی کشمکش میں مبتلا فرد پوچھتا ہےـ اس سوال کی ضرورت ہی تب پیدا ہوتی ہے جب انسان کو مخالف جنسی کی جانب کشمکش محسوس ہونے کی بجائے اپنے ہی جنس کے فرد (افراد) کی جانب فطری میلان محسوس ہوتا ہےـ

ہم جنس فرد ہونے کا مطلب در اصل یہ ہے کہ کسی بھی انسان کو اپنی ہی جنس کے فرد (افراد) کی جانب ایک مسلسل اور دیر پا جنسی یا دلی وابستگی محسوس ہوـ تاہم یہ ضروری نہیں کہ کہ اس کشش کے ساتھ ساتھ جسمانی یا جنسی افعال کی طلب بھی موجود ہو ـ بے شک انسان کنوارہ رہے مگر پھر بھی وہ اپنے جنسی میلان سے آگاہ ہوتا ہے اب چاہے وہ گے ہو، لیزبین ہو یا دوجنسی فردـ

ایک اور اہم بات یہ بھی ہے کہ ضروری نہیں کہ اگر ایک ہی جنس کے افراد کے مابین جنسی یا جسمانی تعلقات ہیں تو وہ لازمی طور پر ہم جنس افراد، گے، لیزبین یا دو جنسی افراد ہی ہوںـ کیونکہ بعض اوقات ایسے افراد ایم ایس ایم (MSM) کے زمرے میں آتے ہیں جو کہ مخالف جنس فرد ہونے کے باوجود کسی وجہ سے ہم جنس تعلقات استوار کر لیتے ہیں ـ