O Collective | او کلیکٹو
O Collective | او کلیکٹو

کیا ہمجنسیت فطری جنسی تنوع ہے؟

ہم جنس رویے کے شواہد متعدد تخلیقاتِ قدرت میں پائے جاتے ہیں ـ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ جنسی میلان گینڈوں، سؤروں، بیلوں، بن مانسوں، گائیوں، بطخوں، بلیوں، کتوں، مکھیوں، بگلوں، گوریلوں، کھوڑوں، انسانوں، لنگوڑوں، مینڈھوں، بھیڑوں، مندروں، مرغابیوں اور گدھوں میں پایا جاتا ہےـ۱

سی ایٹل، واشنگٹن کے ماہرِ حیاتیات بروس بگلمیہل نے تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ چڑیا گھر میں کم از کم %5 ہم بولٹ نسل کے پینگوئن کے جوڑے گے ہیں ـ اپنی کتاب میں اس نے تتلیوں اور دیگر حشرلات ارض سمیت 190 کے قریب جانوروں کا ذکر کیا ہے جن میں ہم جنس یا ٹرانس جینڈر رویہ پایا جانا ہےـ ۳

ایک تحقیق کے مطابق “شواہد سے ثابت ہوا ہے کہ ہم جنسیت ایک خاص تناسب میں ہر دودھ دینے والے جانور میں موجود ہے ـــ یہ بالکل نیلی آنکھوں، بائیں ہاتھ سے لکھنے اور کام کرنے اور دو ٹانگوں پر چلنے کی طرح فطری عمل ہےـ” ۴

ایک اور قابلِ ذکر حقیقت یہ ہے کہ نامور قدیم یونانی فلسفی ارسطو نے تقریباً 2300 سال پہلے ہی لگڑ بگڑ میں ممکنہ ہم جنس رویے کی نشاندہی کردی تھی ـ ۵