خود آگہی (Coming Out) کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو خود اس بات کا احساس ہو جائے یا آپ کسی دوسرے فرد کو یہ بتائیں کہ آپ گے، لیزبیئن، دو جنسی، خنثیٰ، ٹرانس جینڈر یا جینڈر کویئر ہیں ـ دوسرے لفظوں میںکسی دوسرے کو اس حقیقت سے آگاہ کرنا کہ آپ اپنے معاشرے کے اکثریتی جنسی اور صنفی رویوں سے مختلف فرد ہیں کم اینگ آؤٹ کا عمل کہلاتا ہےـ
کم اینگ آؤٹ کے عمل کے کئی روپ ہیں مثلاً اپنی ذات کو اس حقیقت سے آگاہ کرنا کہ آپ اپنے ہی جنس کے فر (افراد) کی طرف میلان محسوس کرتے ہیں یا اس حقیقت سے آگاہی حاصل کرنا کہ آپ کی صنفی شناخت آپ کی جسمانی شناخت سے مختلف ہےـ اسی طرح اپنے اس “مختلف” ہونے کے متعلق چند لووں جیسے دوستوں یا اپنے خاندان کو بتانا بھی کم اینگ آؤٹ کا عمل ہےـ ۱